بھٹکل:2/اگست(ایس او نیوز)بھٹکل سے دبئی جانے والے ایک مسافرنے جلد بازی میں اپنی قیمتی اشیاء سے بھری بیاگ بھٹکل ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم پرچھوڑی قیمتی بیاگ کو ریلوے پولس نے بحفاظت ان کے گھر پہنچا نے کا واقعہ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا ہے۔
گذشتہ 26جون کو بندر روڈ کے این آر ائیز صوبیدار محمد آصف منگلورو سے دبئی جانے کے لئے بھٹکل ریلوے اسٹیشن پہنچے۔ جلد بازی میں اپنی بیاگ وہیں پلیٹ فارم پر چھوڑ گئے۔ ایسی ہی پڑی لاوارث بیاگ کو دیکھ کر ریلوے پولس انسپکٹر سنتوش گاؤنکر اور عملے نے اپنی تحویل میں لے کر چک کیا تو اس میں قیمتی موبائیل سمیت دیگر اشیاء موجود تھے۔ ریلوے پولس نے اس کی وارث کی تلاش شروع کی تو ادھر منگلورو پہنچے محمد آصف نے آر پی ایف پولس کو فون سے رابطہ کرتے ہوئے متعلقہ بیاگ ریلوے پلیٹ فارم چھوڑنے کی اطلاع دیتے ہوئے درخواست کی کہ بیاگ ان کے رشتہ داروں کے حوالے کریں۔ درخواست کے مطابق ریلوے پولس نے محمد آصف کے گھر کی تصدیق کرنے کے بعد وہ بیاگ لوٹائی ۔